hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30202

.

ابن أبي شيبة

30202
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۲۰۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَن مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قولہ تعالی : {فَإِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُورِ} قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَیْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ وَحَنَی جَبْہَتَہُ یَسْتمِعُ مَتَی یُؤْمَرُ ، فَیَنْفُخُ ، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَیْفَ نَقُولُ ؟ قَالَ : قُولُوا : {حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ} عَلَی اللہِ تَوَکَّلْنَا۔ (طبرانی ۱۲۶۷۰)
(٣٠٢٠٣) حضرت ابن عباس اللہ تعالیٰ کے اس قول ” پس جب پھونک ماری جائے گی صور میں “ ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں کیسے خوش رہوں ؟ حالانکہ صور والے نے صور کو منہ میں ڈال لیا ہے، اور اپنی پیشانی موڑ لی ہے، غور سے سن رہا ہے کہ کب حکم دیا جائے کہ صور پھونک دو ؟ ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے فرمایا : تو ہم کیسے دعا مانگیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم یہ کلمات پڑھا کرو، ہمیں اللہ کافی ہے، اور وہ اچھا کارساز ہے، اور ہم نے اللہ پر ہی بھروسہ کیا۔