(۳۰۲۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن سِمَاکٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ فِی سَفَرٍ قَالَ : اللَّہُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیفَۃُ فِی الأَہْلِ اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْضُّبْنَۃِ فِی السَّفَرِ ، وَالْکَآبَۃِ فِی الْمُنْقَلَبِ ، اللَّہُمَّ اقْبِضْ لَنَا الأَرْضَ وَہَوِّنْ عَلَیْنَا السَّفَرَ۔ (احمد ۲۹۹۔ ابن حبان ۲۷۱۶)
(٣٠٢٢٢) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سفر میں نکلنے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا کرتے : اے اللہ ! تو سفر میں میرا ساتھی ہے، اور گھر میں میرا خلیفہ ہے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر میں بیمار ہونے سے، اور غم کی حالت میں لوٹنے سے، اے اللہ ! ہمارے لیے زمین کو لپیٹ دے ، اور ہمارے لیے سفر کو آسان فرما۔