(۳۰۲۹۳) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَن حُمَیْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ : ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ یَعْنِی فِی الدُّعَائِ فَقَالَ : نَعَمْ ، شَکَا النَّاسُ إلَیْہِ ذَاتَ جُمُعَۃٍ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، قَحَطَ الْمَطَرُ وَأَجْدَبَتِ الأَرْضُ وَہَلَکَ الْمَالُ ،قال: فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی رَأَیْت بَیَاضَ إبْطَیْہِ۔
(٣٠٢٩٣) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے یعنی دعا میں ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! لوگوں نے جمعہ کے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی ۔ پس وہ کہنے لگے ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش روک دی گئی اور زمین خشک ہوگئی اور مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ حضرت انس فرماتے ہیں : پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔ یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔