(۳۰۳۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَن حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَن ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ، عَنْ عَلِیٍّ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ فِی آخِرِ وِتْرِہِ: اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِرِضَاک مِنْ سَخَطِکَ، وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْک ، لاَ أُحْصِی ثَنَائً علَیْک أَنْتَ کَمَا أَثْنَیْت عَلَی نَفْسِکَ۔
(٣٠٣٢٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر کے آخر میں یہ دعا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں تیرے غصہ سے ، اور میں تجھ سے تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ میں تیری پوری تعریف نہیں کرسکتا، تو ایسا ہی ہے جیسا کہ خود تو نے اپنی تعریف فرمائی۔