hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30336

.

ابن أبي شيبة

30336
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۳۳۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَن عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ : اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلا نَکْفُرُک ، اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ ، نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک ، إنَّ عَذَابَک بِالْکَافِرِینَ مُلْحَقٌ ، اللَّہُمَّ عَذِّبْ کَفَرَۃَ أَہْلِ الْکِتَابِ الَّذِینَ یَصُدُّونَ عَن سَبِیلِک۔
(٣٠٣٣٧) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو فجر کی نماز میں یوں قنوت نازلہ پڑھتے ہوئے سنا : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں ، اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم ترای ناشکری نہیں کرتے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرے عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ اے اللہ ! کافر اہل کتاب کو عذاب دے ۔ جو روکتے ہیں تیرے راستہ سے۔