(۳۰۳۴۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَلَی ذِرْوَۃِ کُلِّ بَعِیرٍ شَیْطَانٌ فَإِذَا رَکِبْتُمُوہَا فَقُولُوا کَمَا أَمَرَکُمُ اللَّہُ {سُبْحَانَ اللہِ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ہَذَا وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِینَ} وَامْتَہِنُوہَا لأَنْفُسِکُمْ فَإِنَّمَا یَحْمِلُ اللَّہُ۔
(٣٠٣٤٠) حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے، پس جب اس پر سوار ہو تو جیسے اللہ نے حکم دیا ہے ان کلمات کو پڑھو : اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا۔ اور ہم اسے قبضہ کرنے والے نہ تھے۔ اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۔ اور پھر تم خدمت کرو اس کی۔ پس اللہ ہی نے سواری دی ہے۔