(۳۰۳۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، أَنَّہُ سَمِعَ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیَّ یَقُولُ : إذَا قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ وَسُبْحَانَ اللہِ قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ وَبِحَمْدِہِ ، فَإذَا قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ ، قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ : رَحِمَکَ اللَّہُ ، فَإذَا قَالَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ کَبِیرًا ، فَإذَا قَالَ : اللَّہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا ، قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ : رَحِمَک اللَّہُ ، فَإذَا قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ ، قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ : رَبِّ الْعَالَمِینَ ، وَإذَا قَالَ : رَبِّ الْعَالَمِینَ ، قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ : رَحِمَک اللَّہُ۔
(٣٠٣٤٦) حضرت عوام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم التیمی کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب بندہ کہتا ہے ! سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ تمام عیوب سے پاک ہے۔ تو فرشتے کہتے ہیں : اور اس کی تعریف کے ساتھ۔ پس جب بندہ کہتا ہے۔ اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، تو فرشتے کہتے ہیں : اللہ تجھ پر رحم فرمائے : پس جب بندہ کہتا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے ، تو فرشتے کہتے ہیں : بہت بڑا، پس جب بندہ کہتا ہے : اللہ سب بڑوں سے بڑا ہے۔ تو فرشتے کہتے ہیں : اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔ پھر جب بندہ کہتا ہے : سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تو فرشتے کہتے ہیں : تمام جہانوں کا پالنے والا بھی۔ اور جب بندہ یوں کہتا ہے ، تمام جہانوں کا پالنے والا بھی تو فرشتے کہتے ہیں اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔