hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30347

.

ابن أبي شيبة

30347
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۳۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَلِیلِ ، عَن خَالِدِ بْنِ أَبِی عِمْرَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خُذُوا جُنَّتَکُمْ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، مِنْ عَدُوٍّ حَضَرَ ؟ قَالَ : لاَ بَلْ مِنَ النَّارِ ، قُلْنَا : مَا جُنَّتُنَا مِنَ النَّارِ ، قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ ، فَإِنَّہُنَّ یَأْتِینَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُقَدِّمَاتٍ وَمُعَقِّبَاتٍ وَمُجَنِّبَاتٍ ، وَہُنَّ {الْبَاقِیَاتُ الصَّالِحَاتُ}۔ (نسائی ۱۰۶۸۴۔ حاکم ۵۴۱)
(٣٠٣٤٨) حضرت خالد بن ابی عمران فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اپنی ڈھالیں پکڑ لو۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کس موجود دشمن کے مقابلہ میں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہیں بلکہ جہنم سے بچنے کے لیے۔ ہم نے عرض کیا : جہنم سے بچانے والی ڈھال کون سی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ پس یہ کلمات آئیں گے قیامت کے دن آگے ہوں گے اور پیچھے ہوں گے اور بچانے والے ہوں گے۔ پس یہ کلمات باقی رہنے والے اور اچھے ہیں۔ ( اور وہ باقیات اور صالحات ہیں)