(۳۰۳۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا سَمِعْت الْمُؤَذِّنَ ، قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ فَقُلِ : اللَّہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاۃِ الْقَائِمَۃِ أَعْطِ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُؤْلَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لاَ یَقُولُہَا رَجُلٌ حِینَ یَقُومُ الْمُؤَذِّنُ إِلاَّ أَدْخَلَہُ اللَّہُ فِی شَفَاعَۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(٣٠٣٩١) حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا : جب تو مؤذن کو یہ جملہ کہتے ہوئے سنے : تحقیق نماز کھڑی ہوگئی ۔ تو یوں دعا کر : اے اللہ ! پروردگار اس پوری پکار کے اور کھڑی ہونے والی نماز کے ، عطا فرما قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی درخواست۔ مؤذن کے کھڑے ہوتے وقت کوئی آدمی یہ دعا نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ اس آدمی کو قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت میں داخل کریں گے۔