hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30394

.

ابن أبي شيبة

30394
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۳۹۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی حَبِیبُ بْنُ عُبَیْدٍ الْکَلاعِیُّ ، عَن جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ الْحَضْرَمِیِّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ عَلَی الْمَیِّتِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَکْرِمْ نُزُلَہُ وَأَوْسِعْ مُدْخَلَہُ وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ ، وَنَقِّہِ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ ، اللَّہُمَّ أَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ ، وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجِہِ ، وَأَہْلاً خَیْرًا مِنْ أَہْلِہِ وَأَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ ، وَنَجِّہِ مِنَ النَّارِ ، أَوْ قَالَ : وَقِہ عَذَابَ النَّارِ ، حَتَّی تَمَنَّیْت أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔
(٣٠٣٩٥) حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک میت پر یوں دعا فرماتے ہوئے سنا : اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما۔ اور اس پر رحم فرما۔ اور اس کو عافیت بخش اور اس سے درگزر فرما۔ اور اپنے مہمان کا اکرام فرما۔ اور اس کے داخل ہونے والی جگہ کو وسعت دے دے اور اس کو پانی سے اور برف سے اور ٹھنڈے پانی سے دھو دے۔ اور اس کو گناہوں سے ایسے پاک صاف کر دے جیسا سفید کپڑے کو گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ ! اس کے گھر سے بہتر گھر کا بدل عطا فرما۔ اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس اہل و عیال سے بہتر اہل و عیال کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس کو جنت میں داخل فرما۔ اور اسے جہنم سے نجات دے یا یوں فرمایا : اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ یہاں تک کہ میں تمنا کرنے لگا کہ وہ مردہ میں ہوتا۔