hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30419

.

ابن أبي شيبة

30419
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۴۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ یُصَلِّی فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی الأَرْضِ فَلَدَغَتْہُ عَقْرَبٌ فَتَنَاوَلَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَعْلِہِ فَقَتَلَہَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ : أَخْزَی اللَّہُ الْعَقْرَبَ ، مَا تَدَعُ مُصَلِّیًا ، وَلا غَیْرَہُ ، أَوْ مُؤْمِنًا ، وَلا غَیْرَہُ ، ثُمَّ دَعَا بِمِلْحٍ وَمَائٍ فَجَعَلَہُ فِی إنَائٍ وَجَعَلَ یَصُبُّہُ عَلَی إصْبَعِہِ حَیْثُ لَدَغَتْہُ وَیَمْسَحُہَا وَیُعَوِّذُہَا بِالْمُعَوِّذَتَیْنِ۔
(٣٠٤٢٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اس درمیان جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا تو بچھو نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈس لیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جوتی پکڑی اور اس کو مار دیا۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا : اللہ بچھو کو رسوا کرے ! یہ کسی نمازی کو اور اس کے علاوہ کو نہیں چھوڑتا یا یوں فرمایا : کہ کسی مومن کو اور اس کے علاوہ کو نہیں چھوڑتا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نمک اور پانی منگوایا پھر نمک کو برتن میں ڈال دیا۔ اور اپنی انگلی سے ڈسنے والی جگہ لگاتے اور ملتے جاتے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معوذتین کے ذریعہ اس پر دم فرمایا۔