(۳۰۴۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : مَا شَہِدَ عَبْدُ اللہِ مَجْمَعًا ، وَلا مَأْدُبَۃً فَیَقُومُ حَتَّی یَحْمَدَ اللَّہَ وَیُصَلِّیَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَإِنْ کَانَ مِمَّا یتبع أَغْفَلَ مَکَان فِی السُّوقِ فَیَجْلِسُ فِیہِ فَیَحْمَدُ اللَّہَ وَیُصَلِّی عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٣٠٤٢٩) حضرت عامر بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا : کوئی اللہ کا بندہ کسی مجمع کی جگہ یا دسترخوان پر حاضر ہو پھر کھڑا ہوجائے یہاں تک کہ وہ اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجے۔ اور اگرچہ وہ سب سے غفلت والی جگہ بازار میں بھی جائے پھر اس جگہ میں بیٹھے تو وہ اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجے۔