(۳۰۴۳۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَن زَائِدَۃَ ، عَن ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِی یُونُسَ ، عَن طَاوُوس ، قَالَ : مَنْ قَرَأَ فی لیلۃ : {الم تَنْزِیلُ السَّجْدَۃَ} وَ {تَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ الْمُلْکُ} کَانَ مِثْلُ أَجْرِ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ ، قَالَ : فَمَرَّ عَطَائٌ فَقُلْنَا لِرَجُلٍ مِنَّا : ائْتِہِ فَسَلْہُ ، فَقَالَ : صَدَقَ ، مَا تَرَکْتہمَا مُنْذُ سَمِعْتہمَا۔
(٣٠٤٣٧) حضرت ابو یونس فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں سورت { الم تَنْزِیلُ السَّجْدَۃَ } اور سورت { تَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ الْمُلْکُ } پڑھتا ہے تو اسے لیلۃ القدر کے ثواب کے برابر اجر ملتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ کہ حضرت عطاء کا گزر ہوا۔ ہم نے اپنے ایک ساتھی سے کہا۔ تم ان کے پاس جاؤ اور اس حدیث کے متعلق پوچھو ؟ تو انھوں نے فرمایا : سچ کہا، جب سے میں نے ان دونوں کی یہ فضیلت سنی ہے تو میں نے اس وقت سے ان کو نہیں چھوڑا۔