(۳۰۴۴۲) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنِی عزرۃ بْنُ قَیْسٍ صَاحِبُ الطَّعَامِ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِی أُمُّ الفیض ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ قَالَ ہَؤُلائِ الْکَلِمَاتِ لَیْلَۃَ عَرَفَۃَ أَلْفَ مَرَّۃٍ، لَمْ یَسْأَلَ اللَّہَ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ إیَّاہُ ، لَیْسَ فِیہِ إِثْمَ ، وَلا قَطِیعَۃُ رَحِمٍ ، سُبْحَانَ اللہِ الَّذِی فِی السَّمَائِ عَرْشُہُ ، سُبْحَانَ اللہِ الَّذِی فِی الأَرْضِ مَوْطِئُہُ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی فِی الْبَحْرِ سَبِیلُہُ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی فِی الْجَنَّۃِ رَحْمَتُہُ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی فِی النَّارِ سُلْطَانُہُ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی فِی الْہَوَائِ رَحْمَتُہُ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی فِی الْقُبُورِ قَضَاؤُہُ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی رَفَعَ السَّمَائَ ، سُبْحَانَ اللہ الَّذِی وَضَعَ الأَرْضَ ، سُبْحَانَ اللہِ الَّذِی لاَ مَنْجَی مِنْہُ إِلاَّ إلَیْہِ۔ (ابویعلی ۳۵۶۴۔ طبرانی ۴۱۲)
(٣٠٤٤٢) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص عرفہ کی رات کو ایک ہزار مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے تو وہ جس چیز کا بھی اللہ سے سوال کرے گا اللہ وہ چیز اسے لازمی عطا کریں گے۔ جب کہ کوئی گناہ یا قطع رحمی دعا میں طلب نہ کی ہو۔ پاک ہے وہ اللہ جس کا عرش آسمان میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کے پاؤں رکھنے کی جگہ زمین میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کا راستہ سمندر میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی رحمت جنت میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی بادشاہت جہنم میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی رحمت ہوا میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس نے آسمانوں کو بلند کیا، پاک ہے وہ اللہ جس نے زمین کو رکھ دیا، پاک ہے وہ اللہ جس سے نجات کی کوئی جگہ نہیں ہے سوائے اسی کی ذات کے۔