hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30477

.

ابن أبي شيبة

30477
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۴۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَن عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کُنْت إِلَی جَنْبِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَفَقَدْتہ فَابْتَغَیْتُہُ فَإِذَا ہُوَ بِالْبَقِیعِ رَافِعًا یَدَیْہِ یَدْعُو فَقَالَ : یَا بنت أَبِی بَکْرٍ ، أَخَشِیت أَنَّ یَحِیفَ اللَّہُ عَلَیْک وَرَسُولُہُ ، إنَّ اللَّہَ یَنْزِلُ فِی ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ ، لَیْلَۃ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ، فَیَغْفِرُ فِیہَا مِنَ الذُّنُوبِ أَکْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ مَعْزِ کَلْبٍ۔ (ترمذی ۷۳۹۔ احمد ۲۳۸)
(٣٠٤٧٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں تھی پس میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گم پایا تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلاش کرنے لگی اچانک میں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے دعا فرما رہے تھے۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمانے لگے : اے ابوبکر کی بیٹی ! کیا تجھے خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھ پر ظلم کریں گے ؟ بیشک اللہ شعبان کی اس پندرہویں رات میں آسمان دنیا پر اترتے ہیں اور اس میں گناہوں کو معاف فرماتے ہیں قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کے۔