hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30496

.

ابن أبي شيبة

30496
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۴۹۷) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَن یَزِیدَ بْنِ خُمَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ بُسْرٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنَزَلَ ، فَأَتَاہُ بِطَعَامٍ ؛ سَوِیقٍ وَحَیْسٍ ، فَأَکَلَ ، وَأَتَاہُ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ ، فَنَاوَلَ مَنْ عَن یَمِینِہِ ، وَکَانَ إذَا أَکَلَ تَمْرًا أَلْقَی النَّوَی ہَکَذَا - وَأَشَارَ بِإِصْبَعَیْہِ عَلَی ظَہْرِہِمَا - قَالَ : فَلَمَّا رَکِبَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَامَ أَبِی فَأَخَذَ بِلِجَامِہِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، ادْعُ اللَّہَ لَنَا ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیمَا رَزَقْتَہُمْ ، وَاغْفِرْ لَہُمْ ، وَارْحَمْہُمْ۔ (احمد ۱۸۷)
(٣٠٤٩٧) حضرت عبداللہ بن بسر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہواپس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس چلے گئے۔ پس وہ کھانے میں ستو اور گھی لایا پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے تناول فرمایا : اور پھر وہ پانی لایا پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوش فرمایا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دائیں والے کو دے دیا، اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجور کھاتے تو اس کی گٹھلی یوں پھینکتے۔ اور آپ نے اپنی دونوں انگلیوں سے ان کی پشت پر اشارہ کر کے دکھایا۔ اور فرمایا : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر سوار ہوگئے۔ تو میرے والد اٹھے اور آپ کے جانور کی لگام پکڑ لی پھر فرمایا : اے اللہ کے رسول ! اللہ سے ہمارے لیے دعا کیجیے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوں دعا فرمائی ! اے اللہ ! جو تو نے ان کو رزق عطا فرمایا ہے اس میں برکت عطا فرما، اور ان کی مغفرت فرما، اور ان پر رحم فرما۔