hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30502

.

ابن أبي شيبة

30502
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۵۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ عَن رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، قَالَ: أُتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِہَدِیَّۃٍ وَعَائِشَۃُ قَائِمَۃٌ تُصَلِّی فَأَعْجَبَہُ أَنْ تَأْکُلَ مَعَہُ ، فَقَالَ: یَا عَائِشَۃُ اجْمَعِی وَأَوْجِزِی ، قَالَ: قُولِی: اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہِ عَاجِلِہِ وَآجِلِہِ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الشَّرِّ کُلِّہِ عَاجِلِہِ وَآجِلِہِ ، وَمَا قَضَیْت مِنْ قَضَائٍ فَبَارِکْ لِی فِیہِ ،وَاجْعَلْ عَاقِبَتَہُ إِلَی خَیْرٍ۔
(٣٠٥٠٣) اہل بصرہ میں سے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک ہدیہ لایا گیا۔ اس حال میں کہ حضرت عائشہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہی تھیں۔ پس آپ نے چاہا کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھائیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ ! سمیٹ اور مختصر کر۔ فرمایا : یوں کہو ! اے اللہ ! میں تجھ سے تمام بھلائی کا سوال کرتی ہوں جو جلدی ملنے والی ہو اور جو دیر سے ملنے والی ہو۔ اور میں تیری پناہ لیتی ہوں تمام برائیوں سے جو جلدی آنے والی ہیں اور جو دیر سے آنے والی ہیں۔ اور تو نے جو بھی فیصلہ فرمایا، پس تو اس فیصلہ میں میرے لیے برکت پیدا فرما، اور اس کے انجام کو اچھا کر دے۔