hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30506

.

ابن أبي شيبة

30506
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۵۰۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ: کُنَّا فِی مَکَان لاَ تَنْفذُہُ الدَّوَابُّ فَقُمْت وَأَنَا أَقْرَأُ ہَؤُلائِ الآیَاتِ {غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیدِ الْعِقَابِ}، قَالَ فَمَرَّ شَیْخٌ عَلَی بَغْلَۃٍ شَہْبَائَ ، قَالَ: قُلْ: یَا غَافِرَ الذَّنْبِ اغْفِرْ ذَنْبِی ، یَا قَابِلَ التَّوْبِ اقْبَلْ تَوْبَتِی ، یَا شَدِیدَ الْعِقَابِ اعْفُ عَنی عِقَابِی ، یَا ذَا الطَّوْلِ طُل عَلَیَّ بِخَیْرٍ ، قَالَ: فَقُلْتہَا ، ثُمَّ نَظَرْت فَلَمْ أَرَہُ۔
(٣٠٥٠٧) حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ثابت نے ارشاد فرمایا : کہ ہم لوگ ایسی جگہ میں تھے جسے جانور پار نہیں کر پا رہے تھے۔ پس میں کھڑا ہوا اس حال میں کہ میں ان آیات کی تلاوت کررہا تھا ! ترجمہ ! گناہ کو معاف کرنے والے، اور توبہ قبول کرنے والے، سخت پکڑ والے۔ آپ فرماتے ہیں : پس ایک بزرگ پیشانی پر بالوں والے خچر پر سوار ہو کر گزرے اور فرمایا : یوں کہو، اے گناہوں کو معاف کرنے والے، میرے گناہ کو معاف فرما، اے توبہ قبول کرنے والے، میری توبہ کو قبول فرما۔ اے سخت پکڑ والے، مجھ سے میری سزا کو معاف فرما۔ اے لمبائی والے ! مجھ پر خیر کو لمبا کر دے ۔ آپ فرماتے ہیں ! میں نے ان کلمات کو پڑھا۔ پھر میں نے دیکھا تو مجھے وہاں کوئی دکھائی نہیں دیا۔