(۳۰۵۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ الْوَاسِطِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَن قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: مَنْ قَالَ إذَا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِہِ سُبْحَانَک اللَّہُمَّ وَبِحَمْدِکَ ،أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُک وَأَتُوبُ إلَیْک ،خُتِمَتْ بِخَاتَمٍ ، ثُمَّ رُفِعَتْ تَحْتَ الْعَرْشِ ،فَلَمْ تُکْسَرْ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
(٣٠٥١٣) حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو سے فارغ ہو کر یہ کلمات پڑھے : پاک ہے تو اے اللہ ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ تو ان کلمات پر ایک مہر لگا دی جاتی ہے اور انھیں عرش کے نیچے کی جانب اٹھا لیا جاتا ہے ، پھر اسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔