(۳۰۵۶۸) حَدَّثَنَا عَفَّان ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ طَلْحَۃَ ، أَنَّ رَجُلاً قَرَأَ فِی مَسْجِدِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی رَمَضَانَ فَطَرَّبَ فَأَنْکَرَ ذَلِکَ الْقَاسِمُ ، وَقَالَ یَقُولُ اللَّہُ تَعَالَی: {وَإِنَّہُ لَکِتَابٌ عَزِیزٌ لاَ یَأْتِیہِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَلا مِنْ خَلْفِہِ تَنْزِیلٌ مِنْ حَکِیمٍ حَمِیدٍ}۔
(٣٠٥٦٨) حضرت عمران بن عبداللہ بن طلحہ فرماتے ہیں ایک آدمی رمضان میں مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں قرآن مجید کی تلاوت گنگنانے کے آواز میں کررہا تھا : تو حضرت قاسم نے اس کا انکار کیا اور فرمایا : اللہ نے ارشاد فرمایا ہے : حالانکہ وہ زبردست کتاب ہے۔ نہیں آسکتا ہے اس کے پاس باطل نہ سامنے سے اور نہ پیچھے سے، یہ نازل کردہ ہے اس ہستی کی طرف سے جو بڑی حکمت والی اور قابل تعریف ہے۔