hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30569

.

ابن أبي شيبة

30569
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۵۷۰) حَدَّثَنَا عَفَّان ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ ، أَنَّ زِیَادًا النُّمَیْرِیَّ جَائَ مَعَ الْقُرَّائِ إِلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فقیل لَہُ: اقْرَأْ ، فَرَفَعَ صَوْتَہُ ، وَکَانَ رَفِیعَ الصَّوْتِ ، فَکَشَفَ أَنَسٌ عَن وَجْہِہِ الْخِرْقَۃَ ، وَکَانَ عَلَی وَجْہِہِ خِرْقَۃٌ سَوْدَائُ ،فَقَالَ: مَا ہَذَا ؟ مَا ہَکَذَا کَانُوا یَفْعَلُونَ ، وَکَانَ إذَا رَأَی شَیْئًا یُنْکِرُہُ کَشَفَ الْخِرْقَۃَ عَن وَجْہِہِ۔
(٣٠٥٧٠) حضرت عبید اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت زیاد النمیری چند قرّاء کے ساتھ حضرت انس بن مالک کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تو ان کو کہا گیا : تلاوت کیجیے۔ تو انھوں نے اونچی آواز کی اور وہ بلند آواز کے مالک تھے۔ تو حضرت انس نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا۔ اور ان کے چہرے پر ایک کالے رنگ کا کپڑا تھا۔ پھر فرمایا : یہ کیا ہے ؟ صحابہ ایسے تو نہیں کرتے تھے۔ اور جب آپ کسی چیز کو برا سمجھتے تھے تو اپنے چہرے سے کپڑا ہٹا لیتے تھے۔