(۳۰۶۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَن لَیْثٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ: إنَّ الْبُیُوتَ الَّتِی یُقْرَأُ فِیہَا الْقُرْآنُ لَتُضِیئُ لأَہْلِ السَّمَائِ کَمَا تُضِیئُ السَّمَائُ لأَہْلِ الأَرْضِ ، قَالَ: وَإِنَّ الْبَیْتَ الَّذِی لاَ یُقْرَأُ فِیہِ الْقُرْآنُ لَیَضِیقُ عَلَی أَہْلِہِ وَتَحْضُرُہُ الشَّیَاطِینُ وَتَنْفِرُ مِنْہُ الْمَلائِکَۃُ ، وَإِنَّ أَصْفَرَ الْبُیُوتِ لَبَیْتٌ صَفِرَ مِنْ کِتَابِ اللہِ۔
(٣٠٦٤٨) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سابط نے ارشاد فرمایا : بیشک وہ گھر جن میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے وہ آسمان والوں کے لیے ستاروں جیسے چمکتے ہیں، اور فرمایا اور بیشک وہ گھر جس میں قرآن کی تلاوت نہیں ہوتی تو اس کے رہنے والوں پر تنگی کردی جاتی ہے۔ اور شیاطین وہاں حاضر ہوجاتے ہیں اور فرشتے اس گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔ اور بیشک گھروں میں سے خالی گھر تو وہ ہے جو کتاب اللہ سے خالی ہو۔