hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30666

.

ابن أبي شيبة

30666
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۶۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقول: یُمَثَّلُ الْقُرْآنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ رَجُلاً فَیُؤْتَی بِالرَّجُلِ قَدْ حَمَلَہُ فَخَالَفَ فی أَمْرِہِ فَیَتَمَثَّلُ خَصْمًا لَہُ فَیَقُولُ: یَا رَبِّ حَمَّلْتہ إیَّایَ فَشَرُّ حَامِلٍ تَعَدَّی حُدُودِی وَضَیَّعَ فَرَائِضِی ، وَرَکِبَ مَعْصِیَتِی وَتَرَکَ طَاعَتِی ، فَمَا یَزَالُ یَقْذِفُ عَلَیْہِ بِالْحُجَجِ حَتَّی یُقَالَ: فَشَأْنُک بِہِ ، فَیَأْخُذُ بِیَدِہِ ، فَمَا یُرْسِلُہُ حَتَّی یَکُبَّہُ عَلَی صَخْرَۃٍ فِی النَّارِ ، وَیُؤْتَی بِرَجُلٍ صَالِحٍ قَدْ کَانَ حَمَلَہُ وَحَفِظَ أَمْرَہُ فَیَتَمَثَّلُ خَصْمًا دُونَہُ فَیَقُولُ: یَا رَبِّ حَمَّلْتہ إیَّایَ فَخَیْرُ حَامِلٍ ، حَفِظَ حُدُودِی وَعَمِلَ بِفَرَائِضِی وَاجْتَنَبَ مَعْصِیَتِی وَاتَّبَعَ طَاعَتِی ، فَمَا یَزَالُ یَقْذِفُ لَہُ بِالْحُجَجِ حَتَّی یُقَالَ: شَأْنُک بِہِ ، فَیَأْخُذُ بِیَدِہِ فَمَا یُرْسِلُہُ حَتَّی یُلْبِسَہُ حُلَّۃَ الإِسْتَبْرَقِ وَیَعْقِدَ عَلَیْہِ تَاجَ الْمُلْکِ وَیَسْقِیَہُ کَأْسَ الْخَمْرِ۔
(٣٠٦٦٧) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : قیامت کے دن قرآن کو ایک آدمی کی شکل دی جائے گی پھر حامل قرآن کو لایا جائے گا۔ جس نے اس کے حکم کی مخالفت کی پھر وہ اس کے مدمقابل خصم کی شکل اختیار کرے گا اور کہے گا : اے میرے رب ! آپ نے اس پر میری ذمہ داری ڈالی پس بہت بُرا ذمہ دار ہے ! اس نے میری حدود کی خلاف ورزی کی۔ اور میرے فرائض کو ضائع کیا۔ اور میری نافرمانی کرتا رہا۔ اور میری اطاعت کو چھوڑ دیا، پس وہ مسلسل اس کے خلاف دلائل بیان کرے گا یہاں تک کہ کہا جائے گا۔ تو نے ٹھیک بیان کیا۔ پھر وہ اس کا ہاتھ پکڑے گا اور اس کو نہیں چھوڑے گا یہاں تک کہ اوندھے منہ جہنم میں ایک چٹان پر پھینک دے گا۔
اور ایک نیک آدمی کو لایا جائے گا جس نے اس کی ذمہ داری اٹھائی اور اس کے حکم کی حفاظت کی، پھر قرآن اس کے حق میں خصم کی شکل اختیار کرے گا ، اور کہے گا ! اے میرے رب ! تو نے اس پر میری ذمہ داری ڈالی پس بہت اچھا ذمہ دار ہے : اس نے میری حدود کی حفاظت کی اور میرے فرائض پر عمل کیا۔ اور مردی نافرمانی سے اجتناب کیا۔ اور میرے حکم کی پیروی کی، پس وہ مسلسل اس کے حق میں دلائل بیان کرتا رہے گا یہاں تک کہ کہا جائے گا، تو نے ٹھیک بیان کیا۔ پھر وہ اس کا ہاتھ پکڑے گا۔ پھر اس کو نہیں چھوڑے گا یہاں تک کہ اس کو نفیس قسم کا جوڑا پہنائے گا۔ اور اس کے سر پر بادشاہ کا تاج رکھے گا۔ او اسے شراب کا پیالہ پلائے گا۔