(۳۰۷۰۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَن یَزِید بْنِ حَیَّان ، عَن زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَیْہِ فَقُلْنَا لَہُ قَدْ رَأَیْت خَیْرًا ، صَحِبْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَصَلَّیْت خَلْفَہُ، فَقَالَ: نَعَمْ ، وَإِنَّہُ خَطَبَنَا فَقَالَ: إنِّی تَارِکٌ فِیکُمْ کِتَابَ اللہِ ہُوَ حَبْلُ اللہِ ، مَنِ اتَّبَعَہُ کَانَ عَلَی الْہُدَی وَمَنْ تَرَکَہُ کَانَ عَلَی الضَّلالَۃِ۔ (مسلم ۱۸۷۴۔ احمد ۳۶۶)
(٣٠٧٠١) حضرت یزید بن حبان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ارقم کے پاس حاضر خدمت ہوئے تو ہم نے ان سے کہا : تحقیق آپ نے خیر کو دیکھا، آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحبت پائی، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ نے فرمایا : جی ہاں ! بیشک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم کو خطاب کیا اور فرمایا : میں تمہارے درمیان کتاب اللہ چھوڑے جار ہا ہوں۔ یہ اللہ کی رسی ہے جو اس کی پیروی کرے گا وہ ہدایت پر ہوگا، اور جو شخص اس کو چھوڑے گا وہ گمراہی پر ہوگا۔