hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30704

.

ابن أبي شيبة

30704
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۷۰۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَن یُحَنَّسَ أَبِی مُوسَی ، عَن رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ أَخٍ لأُمِّ الدَّرْدَائِ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَرَأَ مِئَۃ آیَۃٍ فِی لَیْلَۃٍ لَمْ یُکْتَبْ مِنَ الْغَافِلِینَ ، وَمَنْ قَرَأَ بِمِئَتَیْ آیَۃٍ کُتِبَ مِنَ الْقَانِتِینَ وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِئَۃِ آیَۃٍ إِلَی أَلْفِ آیَۃٍ أَصْبَحَ لَہُ قِنْطَارٌ مِنَ الأَجْرِ وَالْقِیرَاطُ منہ مِثْلُ التَّلِّ الْعَظِیمِ۔ (عبد بن حمید ۲۰۰)
(٣٠٧٠٥) حضرت ابو الدردائ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں قرآن کی سو آیات کی تلاوت کرتا ہے تو وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا، اور جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے تو وہ فرمان برداروں میں لکھا جائے گا، اور جو شخص پانچ سو آیات سے لے کر ہزار آیات تک تلاوت کرے گا تو وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کے نامہ اعمال میں بہت زیادہ اجر لکھ دیا جائے گا۔ جس کا ایک قیراط بہت بڑے ٹیلہ کی مثل ہوگا۔