hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30726

.

ابن أبي شيبة

30726
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۷۲۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ: أَدْرَکْت أَصْحَابَ عَبْدِ اللہِ وَأَصْحَابَ عَلِیٍّ وَلَیْسَ ہُمْ لِشَیْئٍ مِنَ الْعِلْمِ أَکْرَہُ مِنْہُمْ لِتَفْسِیرِ الْقُرْآنِ ، قَالَ: وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ یَقُولُ: أَیُّ سَمَائٍ تُظِلُّنِی وَأَیُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِی إذَا قُلْتُ فِی کِتَابِ اللہِ مَا لاَ أَعْلَمُ۔
(٣٠٧٢٧) امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت علی کے شاگردوں کو پایا اس حال میں کہ ان کے نزدیک علم میں قرآن کی تفسیر بیان کرنا سب سے زیادہ ناپسندیدہ تھا۔ شعبی نے فرمایا : اور حضرت ابوبکر فرمایا کرتے تھے : کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا ، اور کون سی زمین مجھے پناہ دے گی۔ جب میں قرآن کے بارے میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں ؟ !