(۳۰۷۶۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَبَّۃَ الْبَدْرِیَّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {لَمْ یَکُنِ الَّذِینَ کَفَرُوا مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ} إِلَی آخِرِہَا ، قَالَ جِبْرِیلُ: یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ رَبَّک یَأْمُرُک أَنْ تُقْرِئَہَا أُبَیًّا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأُبَیٍّ: إنَّ جِبْرِیلَ أَمَرَنِی أَنْ أُقْرِئَک ہَذِہِ السُّورَۃَ ، قَالَ أُبَیٌّ: أَذَکَرَنِی یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ (احمد ۴۸۹۔ مسند ۷۲۳)
(٣٠٧٦١) حضرت عمار بن ابی عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حبہ بدری کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : جب آیت : ہرگز نہ تھے وہ لوگ جو کافر ہیں اہل کتاب میں ، آخر تک نازل ہوئی۔ تو جبرائیل نے فرمایا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ یہ سورت ابی ّ کو پڑھا دیں۔ تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابی ّ سے فرمایا : جبرائیل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ سورت پڑھا دوں، حضرت ابی ّ نے فرمایا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا انھوں نے میرا نام ذکر کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں۔