hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30820

.

ابن أبي شيبة

30820
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۸۲۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَن یُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَأَلْتُ سَہْلَ بْنَ حُنَیْفٍ: مَا سَمِعْتَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَذْکُرُ ہَؤُلائِ الْخَوَارِجَ ؟ ، قَالَ: سَمِعْتُہُ وَأَشَارَ بِیَدِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ: یَخْرُجُ مِنْہُ قَوْمٌ یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ بِأَلْسِنَتِہِمْ لاَ یَعْدُو تَرَاقِیَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ۔ (بخاری ۶۹۳۴۔ مسلم ۷۵۰)
(٣٠٨٢١) حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سھل بن حنیف سے سوال کیا : کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان خارجیوں کا ذکر کرتے ہوئے کبھی سنا تھا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی جانب اشارہ کر کے فرمایا : یہاں سے ایک گروہ نکلے گا جو اپنی زبانوں سے قرآن کی تلاوت کریں گے اور قرآن ان کے حلق سے تجاوز نہیں کرے گا ، وہ دین سے ایسے نکلیں گے جیسا کہ تیر شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے۔