(۳۰۸۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن ہِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَن عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ ، فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ أَذَّنَ وَأَقَامَ ، ثُمَّ أَقَامَنِی عَن یَمِینِہِ وَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَتَیْنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ: کَیْفَ رَأَیْت ؟ قُلْتُ: قَدْ رَأَیْت یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ: فَاقْرَأْ بِہِمَا کُلَّمَا نِمْت وَکُلَّمَا قُمْت۔
(٣٠٨٣٧) حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ پس جب فجر صادق طلوع ہوئی ۔ میں نے اذان دی اور اقامت کہی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا اور معوذتین کی تلاوت فرمائی۔ پس جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے دیکھ لیا جو میں نے پڑھا ؟ مں ھ نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تحقیق میں نے دیکھ لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو ان دونوں سورتوں کو پڑھا کر جب بھی تو سو اور جب بھی تو بیدار ہو۔