hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30856

.

ابن أبي شيبة

30856
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۸۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَن مُحَمَّدٍ ، قَالَ: لَمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَکْرٍ قَعَدَ عَلِیٌّ فِی بَیْتِہِ فَقِیلَ لأَبِی بَکْرٍ فَأَرْسَلِ إلَیْہِ: أَکَرِہْت خِلافَتِی ، قَالَ: لاَ ، لَمْ أَکْرَہْ خِلافَتَکَ ، وَلَکِنْ کَانَ الْقُرْآنُ یُزَادُ فِیہِ ، فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَعَلْت عَلَیّ أَنْ لاَ أَرْتَدِیَ إِلاَّ لِصَلاۃٍ حَتَّی أَجْمَعَہُ لِلنَّاسِ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ: نِعْمَ مَا رَأَیْت۔
(٣٠٨٥٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا : جب حضرت ابوبکر کو خلیفہ بنادیا گیا تو حضرت علی اپنے گھر والوں میں بیٹھ گئے۔ پس حضرت ابوبکر کو یہ بتلایا گیا، تو آپ نے ان کو قاصد بھیج کر بلایا اور پوچھا ! کیا تم میری خلافت کو ناپسند کرتے ہو ؟ علی نے فرمایا : نہیں، میں نے آپ کی خلافت کو ناپسند نہیں کیا۔ لیکن قرآن میں زیادتی کی جا رہی تھی، پس جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی تو میں نے خود پر لازم کرلیا کہ میں چادر نہیں اوڑھوں گا مگر صرف نماز کے لیے ، یہاں تک کہ میں قرآن کو لوگوں کے لیے جمع کر دوں۔ تو حضرت ابوبکر نے فرمایا : آپ کی رائے بڑی اچھی ہے۔