(۳۰۸۸۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی بِلالٍ وَہُوَ یَقْرَأُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، فَقَالَ: مَرَرْتُ بِکَ یَا بِلالُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، فَقَالَ: بِأَبِی أَنْتَ یَا رَسُولَ اللہِ إنِّی أَرَدْت أَنْ أَخْلِطَ الطَّیِّبَ بِالطَّیِّبِ: فَقَالَ: اقْرَأ السُّورَۃَ عَلَی نَحْوِہَا۔
(٣٠٨٨٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت بلال کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ قرآن کی ایک سورت سے کچھ حصہ اور دوسری سورت سے کچھ حصہ پڑھ رہے تھے ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بلال ! میں تیرے پاس سے گزرا اس حال میں کہ تو یہ سورت اور یہ سورت ملا کر پڑھ رہا تھا ! تو حضرت بلال نے فرمایا : میرا باپ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قربان ہو اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے چاہا کہ پاکیزہ حصہ کو پاکیزہ حصہ کے ساتھ ملاؤں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سورت کو ایسے طریقہ سے پڑھو۔