hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30911

.

ابن أبي شيبة

30911
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۹۱۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِی اثْنَتَیْنِ: رَجُلٍ آتَاہُ اللَّہُ الْقُرْآنَ ، فَہُوَ یَتْلُوہُ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّہَارِ ، فَیَقُولُ الرَّجُلُ: لَوْ آتَانِی اللَّہُ مِثْلَ مَا آتَی فُلانًا فَعَلْت مِثْلَ مَا یَفْعَلُ ، وَرَجُلٍ آتَاہُ اللَّہُ مَالاً ، فَہُوَ یُنْفِقُہُ فِی حَقِّہِ فَیَقُولُ الرَّجُلُ: لَوْ آتَانِی اللَّہُ مِثْلَ مَا آتَی فُلانًا فَعَلْت مِثْلَ مَا یَفْعَلُ۔ (احمد ۴۷۹۔ ابویعلی ۱۰۸۰)
(٣٠٩١٢) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حسد جائز نہیں ہے مگر دو آدمیوں میں، ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن کی تلاوت کی توفیق عطا فرمائی پس وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا ہو۔ پھر آدمی کہے : اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھی قرآن کی تلاوت عطا فرماتا جیسا کہ فلاں کو عطا کی ہے تو میں بھی ایسے ہی کرتا جیسا کہ فلاں شخص تلاوت کرتا ہے۔ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا پس وہ اس مال کو اس کے حق میں خرچ کرتا ہو، پھر کوئی آدمی کہے : اگر اللہ مجھے بھی مال دیتا جیسا کہ فلاں کو دیا ہے ، تو میں بھی ایسے ہی کرتا جیسا کہ فلاں آدمی خرچ کرتا ہے۔