hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30918

.

ابن أبي شيبة

30918
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۹۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَعْرِضُ الْقُرْآنَ فِی کُلِّ رَمَضَانَ مَرَّۃً إِلاَّ الْعَامَ الَّذِی قُبِضَ فِیہِ فَإِنَّہُ عُرِضَ عَلَیْہِ مَرَّتَیْنِ بِحَضْرَۃِ عَبْدِ اللہِ فَشَہِدَ مَا نُسِخَ مِنْہُ ، وَمَا بُدِّلَ۔ (احمد ۳۶۲۔ ابویعلی ۲۵۵)
(٣٠٩١٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ یقیناً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر رمضان میں ایک مرتبہ قرآن پاک کا دور فرماتے تھے سوائے اس سال کہ جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتقال ہوا۔ پس اس سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن مسعود کی موجودگی میں دو مرتبہ دور فرمایا : پس آپ کو معلوم ہے جو آیت نسخ ہوئی اور جو آیت تبدیل ہوئی۔