hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30933

.

ابن أبي شيبة

30933
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۹۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَن عَبِیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اقْرَأْ عَلَیَّ الْقُرْآنَ ، فَقُلْتُ: أَقْرَأُ عَلَیْک وَعَلَیْک أُنْزِلَ ، قَالَ: إنِّی أَشْتَہِی أَنْ أَسْمَعَہُ مِنْ غَیْرِی ، قَالَ: فَقَرَأْت عَلَیْہِ النِّسَائَ حَتَّی بَلَغْت: {فَکَیْفَ إذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّۃٍ بِشَہِیدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی ہَؤُلائِ شَہِیدًا} رَفَعْت رَأْسِی ، أَوْ غَمَزَنِی رَجُلٌ إِلَی جَنْبِی فَرَفَعْت رَأْسِی فَرَأَیْتُ عَیْنَیْہِ تَسِیلُ۔ (بخاری ۴۵۸۲۔ مسلم ۵۵۱)
(٣٠٩٣٤) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشاد فرمایا : مجھے قرآن سناؤ۔ میں نے عرض کیاً ! میں آپ کو سناؤں ، حالانکہ قرآن تو آپ ہی پر نازل ہوا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلاشبہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے علاوہ کسی اور سے قرآن سنوں۔ عبداللہ فرماتے ہیں ! پس میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سورة نساء کی تلاوت فرمائی۔ یہاں تک کہ میں اس آیت پر پہنچا۔ ( پھر کیا کیفیت ہوگی ( ان لوگوں کی ) جب لائیں گے ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اور لائیں گے تمہیں ( اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان پر بطور گواہ) میں نے اپنا سر اٹھایا یا ایک آدمی نے میرے پہلو کو ٹٹولا تو میں نے اپنا سر اٹھایا پس میں نے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔