hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30946

.

ابن أبي شيبة

30946
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۹۴۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ عَطِیَّۃَ مَوْلَی بَنِی عَامِرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ بِشْر السَّکْسَکِیِّ ، قَالَ: قدِمْت الْمَدِینَۃَ فَدَخَلْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، فَأَتَاہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ ، فَقَالَ: یَا عَبْدَ اللہِ ، مَالَک تَحُجُّ وَتَعْتَمِرُ وَتَرَکْت الْغَزْوَ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَقَالَ: وَیْلَک إنَّ الإِیمَانَ بُنِیَ عَلَی خَمْسٍ: تَعْبُدُ اللَّہَ وَتُقِیمُ الصَّلاۃَ وَتُؤْتِی الزَّکَاۃَ وَتَحُجُّ الْبَیْتَ وَتَصُومُ رَمَضَانَ قَالَ: فَرَدَّہَا عَلَیْہِ ، فَقَالَ: یَا عَبْدَ اللہِ ، تَعْبُدُ اللَّہَ وَتُقِیمُ الصَّلاۃَ وَتُؤْتِی الزَّکَاۃَ وَتَحُجُّ الْبَیْتَ وَتَصُومُ رَمَضَانَ قَالَ: فَرَدَّہَا عَلَیْہِ ، فَقَالَ: یَا عَبْدَ اللہِ ، تَعْبُدُ اللَّہَ وَتُقِیمُ الصَّلاۃَ وَتُؤْتِی الزَّکَاۃَ وَتَحُجُّ الْبَیْتَ وَتَصُومُ رَمَضَانَ ، کَذَلِکَ ، قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٣٠٩٤٧) حضرت یزید بن بشر السکسکی (رض) فرماتے ہیں کہ جب میں مدینہ آیا تو میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ تو اہل عراق میں سے ایک آدمی آپ (رض) کے پاس آ کر کہنے لگا : اے عبداللہ ! آپ (رض) کو کیا ہوا صرف حج اور عمرہ کرتے ہیں اور آپ (رض) نے اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کو ترک کردیا ہے ؟ تو آپ (رض) نے فرمایا : تیری ہلاکت ہو، ایمان کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ تو اللہ کی عبادت کرے، اور نماز کی پابندی کرے، اور زکوۃ ادا کر دے، اور بیت اللہ کا حج کرے، اور رمضان کے روزے رکھے، راوی کہتے ہیں اس نے پھر وہی سوال کیا تو آپ (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے بندے ! ایمان تو یہ ہے کہ تو اللہ کی عبادت کرے اور نماز کی پابندی کرے، اور زکوۃ دے، اور بیت اللہ کا حج کرے اور رمضان کے روزے رکھے ۔ راوی کہتے ہیں اس نے پھر وہ سوال دوہرایا، تو آپ (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے بندے ایمان تو یہ ہے کہ تو اللہ کی عبادت کرے، اور نماز کی پابندی کرے، اور زکوۃ دے اور بیت اللہ کا حج کرے، اور رمضان کے روزے رکھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح ہم سے فرمایا تھا۔