(۳۰۹۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ ثَعْلَبَۃَ ، عَنْ أَبِی قِلابَۃَ قَالَ: حدَّثَنِی الرَّسُولُ الَّذِی سَأَلَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَسْأَلُک بِاللہِ أَتَعْلَمُ ، أَنَّ النَّاسَ کَانُوا فِی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی ثَلاثَۃِ أَصْنَافٍ مُؤْمِنِ السَّرِیرَۃِ وَمُؤْمِنِ الْعَلانِیَۃِ ، وَکَافِرِ السَّرِیرَۃِ کَافِرِ الْعَلانِیَۃِ ، وَمُؤْمِنِ الْعَلانِیَۃِ کَافِرِ السَّرِیرَۃِ ، قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللہِ: اللَّہُمَّ نَعَمْ ، قَالَ: فَأَنْشُدُک بِاللہِ: مِنْ أَیِّہِمْ کُنْت ، فَقَالَ: اللَّہُمَّ مُؤْمِنُ السَّرِیرَۃِ مُؤْمِنُ الْعَلانِیَۃِ ، أَنَا مُؤْمِنٌ ، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَلَقِیت عَبْدَ اللہِ بْنَ مَعْقِلٍ ، فَقُلْتُ: إنَّ أُنَاسًا مِنْ أَہْلِ الصَّلاحِ یَعِیبُونَ عَلَیَّ أَنْ أَقُولَ: أَنَا مُؤْمِنٌ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَعْقِلٍ: لَقَدْ خِبْتَ وَخَسِرْت إِنْ لَمْ تَکُنْ مُؤْمِنًا۔
(٣٠٩٦٨) حضرت ثعلبہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ (رض) نے ارشاد فرمایا : مجھے بیان کیا اس قاصد نے جس نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے یوں سوال کیا تھا : میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں تین قسم کے تھے : وہ جو پوشیدہ اور ظاہری طور پر مومن ہو اور وہ جو پوشیدہ اور ظاہری طور پر کافر ہو اور وہ جو ظاہری طور پر مومن ہو اور پوشیدہ طور پر کافر ہو۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عبداللہ (رض) نے ارشاد فرمایا : ایسا یقیناً تھا۔ اس نے کہا : پس میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ آپ ان تینوں قسم میں سے کون تھے : راوی کہتے ہیں کہ آپ (رض) نے فرمایا : یقیناً ظاہری اور پوشیدہ طور پر مومن تھا۔ میں مومن تھا۔
ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں : میں حضرت عبداللہ بن معقل (رض) سے ملا تو میں نے عرض کیا : یقیناً نیکوکاروں میں سے چند لوگ میرے یوں کہنے پر عیب لگاتے ہیں۔ میں مومن ہوں، تو حضرت عبداللہ بن معقل (رض) نے فرمایا : تحقیق تو ناکام و نامراد ہوا اگر تو مومن نہ ہو۔