(۳۱۱۰۸) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَوْفٌ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَارِسِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ زَمَنَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَی الْبَصْرَۃِ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : إنِّی رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ : إنَّ الشَّیْطَانَ لاَ یَسْتَطِیعُ أَنْ یَتَشَبَّہَ بِی ، فَمَنْ رَآنِی فِی النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِی۔ (ابن ماجہ ۳۹۰۵۔ احمد ۲۷۹)
(٣١١٠٨) حضرت یزید فارسی سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں حضرت ابن عباس (رض) بصرہ کے حاکم تھے اس زمانے میں مجھے خواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت نصیب ہوئی، میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے عرض کیا کہ مجھے خواب میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت ہوئی ہے، تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب میں فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے کہ شیطان مجھ جیسی صورت بنانے کی طاقت نہیں رکھتا، پس جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا ہو وہ جان لے کہ اس نے مجھ کو ہی دیکھا ہے۔