(۳۱۱۱۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی الْحُسَینِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ رَأْسِی ضُرِبَتْ ، فَرَأَیْتہ بِیَدِی ہَذِہِ ! قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَعْمِدُ الشَّیْطَانُ إلَی أَحَدِکُمْ فَیَتَہَوَّلُ لَہُ ، ثُمَّ یَغْدُو فَیُخْبِرُ النَّاسَ!۔ (ابن ماجہ ۳۹۱۱۔ احمد ۳۶۴)
(٣١١١٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور پھر میں نے اپنا سر اپنے اس ہاتھ میں رکھا ہوا دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس خوفناک شکل میں آتا ہے اور اسے خوف میں مبتلا کرتا ہے، اور پھر وہ آدمی صبح کے وقت یہ بات لوگوں کو بتانا شروع کردیتا ہے۔