hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31117

.

ابن أبي شيبة

31117
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۱۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، قَالَ : أَتَی رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، رَأَیْت رَجُلاً یَخْرُجُ مِنَ الأَرْضِ وَعَلَی رَأْسِہِ رَجُلٌ فِی یَدِہِ مِرْزَبَّۃٌ مِنْ حَدِیدٍ ، کُلَّمَا أَخْرَجَ رَأْسَہُ ضَرَبَ رَأْسَہُ فَیَدْخُلُ فِی الأَرْضِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ مِنْ مَکَان آخَرَ ، فَیَأْتِیہ فَیَضْرِبُ رَأْسَہُ فَقَالَ : ذَاکَ أَبُو جَہْلِ بْنُ ہِشَامٍ ، لاَ یَزَالُ یُصْنَعُ بِہِ ذَلِکَ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
(٣١١١٨) حضرت مسلم (رض) روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ 5! میں نے خواب میں ایک آدمی کو زمین سے نکلتے ہوئے دیکھا، اس کے سر پر ایک آدمی نگران تھا جس کے ہاتھ میں لوہے کا گرز تھا، جب بھی وہ زمین سے سر نکالتا وہ آدمی اس کے سر پر گرز مارتا جس سے وہ پھر زمین میں دھنس جاتا، پھر وہ دوسری جگہ سے نکلتا تو پھر وہ آدمی اس کے پاس آ کر اس کے سر پر گُرز مارتا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ شخص ابو جھل بن ہشام ہے اس کے ساتھ قیامت تک یہی کیا جاتا رہے گا۔