(۳۱۱۴۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادۃ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ الْغَطَفَانِیِّ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ الْیَعْمُرِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ یَوْمَ جُمُعَۃِ ، أَوْ خَطَبَ یَوْمَ جُمُعَۃَ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: أَیُّہَا النَّاسُ! إنِّی رَأَیْت دِیکًا أَحْمَرَ نَقَرَنِی نَقْرَتَیْنِ، وَلاَ أُرَی ذَلِکَ إلاَّ حُضُورَ أَجَلِی۔
(مسلم ۳۹۷۔ احمد ۴۸)
(٣١١٤١) حضرت معدان بن طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے روز حضرت عمر (رض) نے فرمایا، یا راوی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جمعے کے دن خطبہ دیا اور حمد و ثنا کے بعد فرمایا اے لوگو ! میں نے ایک سرخ مرغ خواب میں دیکھا ہے کہ اس نے مجھے دو مرتبہ چونچ ماری ہے، اور مجھے اس کی تعبیر یہی سمجھ میں آتیے کہ میری موت کا وقت قریب آگیا ہے۔