(۳۱۱۵۸) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ زِیَادٍ الْعَدَوِیِّ ،َقَالَ : رَأَیْت فِی النَّوْمِ کَأَنِّی أَرَی عَجُوزًا کَبِیرَۃً عَوْرَائَ الْعَیْنِ وَالأُخْرَی قَدْ کَادَتْ تَذْہَبُ عَلَیْہَا مِنَ الزَّبَرْجَدِ ، وَمِنَ الْحِلْیَۃُ شَیْئٌ عَجَبٌ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا أَنْتِ ؟ قَالَتْ : الدُّنْیَا ، قُلْتُ : أَعُوذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّکَ، قَالَتْ : إنْ سَرَّک أَنْ یُعِیذَکَ اللہ مِنْ شَرِّی فَأَبْغِضِ الدِّرْہَمَ۔
(٣١١٥٨) حضرت حمید بن ھلال حضرت علاء بن زیاد عدوی سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک بڑھیا کو دیکھا جس کی آنکھ کانی تھی ، اور دوسری آنکھ بھی ختم ہونے کے قریب تھی۔ اس پر زبر جد اور خوبصورت ترین زیور تھا، فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا تو کون ہے ؟ کہنے لگی میں دنیا ہوں، میں نے کہا : میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، کہنے لگی کہ اگر تو چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے میرے شر سے نجات دے تو درہم سے نفرت کرو۔