(۳۱۴۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ : ثُلُثَیْ ثَلاَثُمِئَۃ دِرْہَمٍ : مِئَۃٌ لِفُلاَنٍ ، وَمِئَۃٌ لِفُلاَنٍ ، وَمَا بَقِیَ مِنْ ثُلُثی ؛ فَہُوَ لِفُلاَنٍ ، قَالَ : فَلِفُلاَنٍ مِئَۃٌ ، وَلِفُلاَنٍ مِئَۃٌ ، وَمَا بَقِیَ فَلِفُلاَنٍ ، وَإِنْ لَمْ یَبْقَ شَیْئٌ ، فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
(٣١٤٠١) حکم اور حماد حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ میرے مال کا تہائی حصّہ تین سو درہم ہیں، سو فلاں آدمی کو دیے جائیں، سو فلاں آدمی کو ، اور جو باقی بچیں وہ فلاں تیسرے شخص کو دے دیے جائیں، آپ نے فرمایا : پہلے شخص کے لیے سو درہم ، دوسرے کے لیے بھی سو درہم، اور تہائی مال سے جتنا بچے وہ سب کا سب تیسرے آدمی کا ہے، اگر کچھ نہ بچے تو تیسرے آدمی کو کچھ نہ ملے گا۔