hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31488

.

ابن أبي شيبة

31488
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۴۸۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : أَرَاہُ عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَخْتِمُ وَصِیَّتَہُ ، وَیَقُولُ لِلْقَوْمِ : اشْہَدُوا عَلَی مَا فِیہَا ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ إلاَّ أَنْ یَقْرَأَہَا عَلَیْہِمْ ، أَوْ تُقْرَأَ عَلَیْہِ فَیُقِرَّ بِمَا فِیہَا۔
(٣١٤٨٩) جریر نے مغیرہ سے روایت کیا، اور فرمایا کہ میرے خیال میں انھوں نے یہ بات حضرت ابراہیم سے نقل کی ہے، کہ انھوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے وصیت نامے کو مہر بند کیا اور لوگوں سے کہتا ہے کہ اس میں جو کچھ لکھا ہوا ہے اس پر گواہ ہو جاؤ ! کہ یہ جائز نہیں ہے یہاں تک کہ ان کو وہ وصیت پڑھ کر سنائے، یا اس آدمی کے سامنے وہ وصیت نامہ پڑھا جائے اور وہ اس تحریر کا اقرار کرے۔