hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31492

.

ابن أبي شيبة

31492
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۴۹۳) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ غُلاَمٌ مِنْ غَسَّانَ بِالْمَدِینَۃِ ، وَکَانَ لَہُ وَرَثَۃٌ بِالشَّامِ ، وَکَانَتْ لَہُ عَمَّۃٌ بِالْمَدِینَۃِ ، فَلَمَّا حُضِرَ أَتَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَہُ وَقَالَتْ : أَفَیُوصِی ؟ قَالَ : احْتَلَمَ بَعْدُ ؟ قَالَ : قُلْتُ : لاَ ، قَالَ : فَلْیُوصِ، قَالَ : فَأَوْصَی لَہَا بِنَخْلٍ ، فَبِعْتہ أَنَا لَہَا بِثَلاَثِینَ أَلْفِ دِرْہَمٍ۔
(٣١٤٩٣) ابوبکر بن عمرو بن حزم فرماتے ہیں کہ غسان کا ایک نوجوان لڑکا مدینہ میں رہتا تھا جس کے ورثاء شام میں رہتے تھے اور اس کی ایک پھوپھی مدینہ منورہ میں تھی، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس کی پھوپھی حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آئی، اور اس کی حالت کا ذکر کر کے پوچھا کہ کیا وہ لڑکا کوئی وصیت کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : کیا وہ بالغ ہوگیا ہے ؟ کہتے ہیں میں نے کہا : نہیں، آپ نے فرمایا : پھر وہ وصیت کرسکتا ہے، کہتے ہیں اس لڑکے نے اپنی پھوپھی کے لیے ایک نخلستان کی وصیت کی ، راوی کہتے ہیں کہ میں نے وہ نخلستان اس عورت کے لیے تیس ہزار درہم میں بیچا۔