hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31547

.

ابن أبي شيبة

31547
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۵۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ فِی الْمَسْجِدِ مَرَّۃً : سَمِعْت حَدِیثًا مَا بَقِیَ أَحَدٌ سَمِعَہُ غَیْرِی، سَمِعْت عَمْرَو بْنَ شُرَحْبِیلَ یَقُولُ: قَالَ عَبْدُ اللہِ: إنَّکُمْ مَعْشَرَ الْیَمَنِ مِنْ أَجْدَرِ قَوْمٍ أَنْ یَمُوتَ الرَّجُلُ، وَلاَ یَدْعُ عُصْبَۃً فَلْیَضَعْ مَالَہُ حَیْثُ شَائَ، قَالَ الأَعْمَشُ: فَقُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ: إنَّ الشَّعْبِیَّ، قَالَ کَذَا وَکَذَا، قَالَ إبْرَاہِیمُ: حَدَّثَنِی ہَمَّامُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ، عَنْ عَبْدِاللہِ مِثْلَہُ۔ (سعید بن منصور ۲۱۷)
(٣١٥٤٨) اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت شعبی کو مسجد میں یہ فرماتے ہوئے سنا : میں نے ایک حدیث ایسی سنی ہوئی ہے کہ اس کے سننے والوں میں میرے علاوہ کوئی زندہ نہیں رہا، میں نے عمرو بن شرحبیل کو فرماتے ہوئے سنا : حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا کہ اے یمن والو ! تم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی مرجاتا ہے اور عصبہ بننے والے رشتہ داروں میں سے کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا، ایسے آدمی کو اختیار ہے کہ جہاں چاہے اپنا مال لگا دے۔
اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے عرض کیا کہ شعبی نے اس طرح فرمایا ہے، حضرت ابراہیم فرمانے لگے : مجھے ھمّام بن الحارث نے عمرو بن شرحبیل کے واسطے سے حضرت عبداللہ سے یہی بیان کیا ہے۔