hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31606

.

ابن أبي شيبة

31606
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۶۰۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حُبِسَ إیَاسُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ فِی الظِّنَّۃِ ، فَأَرْسَلِنِی ، فَقَالَ : انْطَلِقْ إلَی الْحَسَنِ فَاسْأَلْہُ مَا حَالِی فِیمَا أخذتُ مِنْ مَالِی عَلَی حَالِی ہَذِہِ ؟ قَالَ : فَأَتَیْت الْحَسَنَ فَقُلْتُ لَہُ : إنَّ أَخَاک إیَاسًا یُقْرِئُک السَّلاَمَ وَیَقُولُ : مَالِی فِیمَا أحدِثُ فِی یَوْمِی ہَذَا ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ : حَالُہُ حَالُ الْمَرِیضِ ، لاَ یَجُوزُ لَہُ إلاَّ الثُّلُثُ۔
(٣١٦٠٧) محمد فرماتے ہیں کہ ایاس بن معاویہ کو ایک تہمت کی بناء پر گرفتار کرلیا گیا، انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ حضرت حسن کے پاس جا کر پوچھو کہ اس حالت میں میرے لیے اپنے مال میں سے کچھ لینے کا کیا حکم ہے ؟ کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے پاس گیا اور میں نے جا کر ان سے عرض کیا کہ آپ کے بھائی ایاس آپ کو سلام کہتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ میرے لیے اپنے مال میں اس حال میں تصرف کرنا کیسا ہے ؟ حضرت حسن نے فرمایا ان کا حکم مریض کے حکم کی طرح ہے، اس لیے ان کے لیے ایک تہائی سے زیادہ مال میں تصرف جائز نہیں۔