hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32301

.

ابن أبي شيبة

32301
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۳۰۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ أَبِی مُوسَی ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أُعْطِیت خَمْسًا لَمْ یُعْطَہُنَّ نَبِیٌّ کَانَ قَبْلِی : بُعِثْت إلَی الأَحْمَرِ وَالأَسْوَدِ ، وَنُصِرْت بِالرُّعْبِ مَسِیرَۃَ شَہْرٍ ، وَجُعِلَتْ لِی الأَرْضُ طَہُورًا وَمَسْجِدًا ، وَأُحِلَّتْ لِی الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِیٍّ کَانَ قَبْلِی ، وَأُعْطِیت الشَّفَاعَۃَ ، فَإِنَّہُ لَیْسَ مِنْ نَبِیٍّ إلاَّ وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَتَہُ وَإِنِّی أَخَّرْت شَفَاعَتِی : جَعَلْتہَا لِمَنْ مَاتَ لاَ یُشْرِکُ بِاللہِ شَیْئًا۔
(٣٢٣٠٢) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے پانچ خصلتیں عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، مجھے سرخ و سیاہ کی طرف بھیجا گیا ، اور میری ایک مہینہ کی مسافت تک رعب کے ذریعے مدد کی گئی، اور میرے لیے زمین کو پاک اور نماز کی جگہ بنایا گیا، اور میرے لیے مالِ غنیمت کو حلال کیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کے لیے حلال نہیں کیا گیا تھا، اور مجھے شفاعت کی دولت عطا کی گئی، کیونکہ ہر نبی نے اپنی شفاعت مانگ لی، اور میں نے اپنی شفاعت کو مؤخر کر کے ہر اس شخص کے لیے کیا ہے جو اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو۔