(۳۲۳۰۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ : أنَّہُ سَمِعَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أُعْطِیت مَا لَمْ یُعْطَ أَحَدٌ مِنَ الأَنْبِیَائِ ، قُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ! مَا ہُوَ ؟ قَالَ : نُصِرْت بِالرُّعْبِ ، وَأُعْطِیت مَفَاتِیحَ الأَرْضِ ، وَسُمِّیت أَحْمَدَ ، وَجُعِلَ التُّرَابُ لِی طَہُورًا ، وَجُعِلَتْ أُمَّتِی خَیْرَ الأُمَمِ۔ (احمد ۹۸۔ بزار ۶۵۶)
(٣٢٣٠٤) حضرت علی بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے وہ خوبیاں عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! وہ کیا ہیں ؟ فرمایا کہ میری رعب کے ذریعے مدد کی گئی، اور مجھے زمین کی کنجیاں عطا کی گئیں ، اور میرا نام احمد رکھا گیا اور مٹی کو میرے لیے پاک کرنے والا بنایا دیا گیا، اور میری امت کو سب سے بہترین امت بنایا گیا۔