(۳۲۳۲۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أنیس بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْماً وَنَحْنُ فِی الْمَسْجِدِ وَہُوَ عَاصِبٌ رَأْسَہُ بِخِرْقَۃٍ فِی الْمَرَضِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ ، فَأَہْوَی قِبَلَ الْمِنْبَرِ فَاتَّبَعنَاہُ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، إنِّی لَقَائِمٌ عَلَی الْحَوْضِ السَّاعَۃَ۔
(دارمی ۷۷۔ ابویعلی ۱۱۵۰)
(٣٢٣٢٢) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے، اور ہم مسجد میں تھے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر پر پٹی باندھ رکھی تھی، اس مرض میں جس میں آپ کی وفات ہوئی، آپ منبر کی طرف چلے ، ہم آپ کے پیچھے چلے گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے میں اس وقت گویا کہ حوض پر کھڑا ہوں۔