(۳۲۳۳۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : بَعَثَ إلَیَّ عُبَیْدُ اللہِ بْنُ زِیَادٍ فَأَتَیْتہ ، فَقَالَ : مَا أَحَادِیثُ تُحَدِّثُ بِہَا بَلَغَتْنَا وَتَرْوِیہَا عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ نَسْمَعُہَا فِی کِتَابٍ لَہُ وَتُحَدِّثُ أَنَّ لَہُ حَوْضًا ، فَقَالَ : قَدْ حَدَّثَنَا عَنْہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَوَعَدَنَاہُ۔ (احمد ۳۳۶۔ طبرانی ۵۰۲۱)
(٣٢٣٣٨) حضرت زید بن ارقم فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن زیاد نے مجھے پیغام بھیجا تو میں اس کے پاس گیا، اس نے کہا کہ یہ کیسی احادیث ہیں جن کو آپ بیان کرتے ہیں جو ہم تک پہنچی ہیں اور آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان کی روایت کرتے ہیں، ہم نے ان کو کتاب اللہ میں نہیں پڑھا، اور آپ کہتے ہو کہ آپ کا کوئی حوض ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس کا بیان بھی فرمایا ہے اور ہم سے اس کا وعدہ بھی فرمایا ہے۔